Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
اسلامی فوجی اتحاد کی سربراہی، جنرل اسلم بیگ نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا | زرائع نیوز

اسلامی فوجی اتحاد کی سربراہی، جنرل اسلم بیگ نے نیا پینڈورا باکس کھول دیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک )پاکستانی فوج کے سابق سربراہ مرزا اسلم بیگ نے کہا ہے کہ راحیل شریف کا یمن کی جنگ میں سعودی عرب کے خود ساختہ اتحاد کا سربراہ منتخب کیا جانا، امریکہ، اسرائیل، سعودی عرب اور پاکستان کے دباؤ کی وجہ سے ممکن ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جنرل مرزا اسلم بیگ نے ایک نشریاتی ادارہ کو انٹرویو میں کہا کہ جنرل راحیل شریف نے امریکہ کی خوشنودی حاصل کرنے اور سعودی عرب سے دسیوں لاکھ ڈالر حاصل کرنے کے لئے یہ ذلت برداشت کی ہے۔

پڑھیں: راحیل شریف اسلامی فوجی اتحاد کے سربراہ مقرر، خواجہ آصف کی تصدیق

انہوں نے جنرل راحیل شریف کی جانب سے اس ذلت آمیز عہدہ قبول کرنے کا مقصد، شیعہ اور سنی مسلمانوں کے درمیان اختلافات پیدا کرنا قرار دیا جو امریکہ کے حکم سے ممکن ہوا ہے۔ جنرل مرزا اسلم بیگ کا کہنا ہے کہ مسلمان بہت ہوشیار ہیں، وہ ظلم برداشت نہیں کریں گے اور غدار رہنماؤں کی پیروی نہیں کریں گے۔

بشکریہ

http://chorahatv.com/singal-page?postid=2257