Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اپنے مینڈیٹ کے تحفظ کے لئے آخری حد تک جائیں گے ، حافظ نعیم | زرائع نیوز

اپنے مینڈیٹ کے تحفظ کے لئے آخری حد تک جائیں گے ، حافظ نعیم

کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں اہل کراچی نے جماعت اسلامی پر بھر پورا عتماد کا اظہار کیا ہے، جماعت اسلامی نے ہی سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے ہیں اور سیٹیں بھی سب سے زیادہ ہیں، اپنی چھینی گئی سیٹیں واپس لینے اور اپنے عوامی مینڈیٹ اور ووٹ کے تحفظ کے لیے آخری حد تک جائیں گے، امید ہے کہ 2فروری کو الیکشن کمیشن کی سماعت میں ہماری 9سیٹیں واپس مل جائیں گی۔ مزید 30,25سیٹوں کے لیے تمام تر قانونی ذرائع اور طریقے استعمال کریں گے، ہم کراچی کی تعمیر و ترقی کے لیے اتفاق رائے سے میئر لانا چاہتے ہیں، جماعت اسلامی سب کو ساتھ لے کر چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

ادارہ نور حق میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم اور اتحادی جماعتوں کی حکومت ملک سے مہنگائی ختم کرنے آئی تھی مگر مہنگائی ہے کہ قابو میں ہی نہیں آرہی، عوام پر بوجھ ڈالا جارہا ہے اور حکومت اور حکمران طبقہ اپنی شاہ خرچیوں کو ختم کرنے پر تیار نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے مہنگائی کے خلاف ملک گیر سطح پر احتجاجی تحریک شروع کی ہے اور جماعت اسلامی کے تحت ملک بھر میں مظاہرے کیے جائیں گے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ حکومت اور اتحادی جماعتیں مختلف بلدیاتی محکموں میں من پسند افسران لگارہی ہیں۔ ہم ان سے کہنا چاہتے ہیں کہ منتخب بلدیاتی نمائندوں اور میئر کے آنے کا تو انتظار کر لیں۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ہمارا سندھ حکومت سے ایک بار پھر مطالبہ ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق آئین کے آرٹیکل 140-Aکی اصل روح کے مطابق اور جماعت اسلامی سے کیے گئے معاہدے پر عمل درآمد کرتے ہوئے کراچی کے بلدیاتی اداروں کو اختیارات و وسائل فراہم کرے نے کے لیے فوری طور پر سندھ اسمبلی میں قانون سازی کرے، پی ایف سی ایوارڈ جو 13,12سال سے تعطل کا شکار ہے اسے فوری جاری کرے، موٹر وہیکل ٹیکس اور آکٹرائے ٹیکس میں کراچی کو اس کا جائز اورقانونی حق دے۔

حافظ نعیم