Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
خالد مقبول قائد پارک میں منعقدہ کتب میلے میں پہنچ گئے | زرائع نیوز

خالد مقبول قائد پارک میں منعقدہ کتب میلے میں پہنچ گئے

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی کورنگی محمد شریف کی جانب سے ماڈل زون میں قائم قائد پارک میں عظیم الشان کتب میلے میں شرکت کی ۔

اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی کشور زہراہ، سینیٹر خالدہ اطیب سی او سی کے جوائنٹ انچارج چاند بھائی سی او سی ممبر طارق خان ، ملیر ٹاو ¿ن انچارج فہیم اجمیری و اراکین ٹاون کمیٹی اور یوسی زمہ دران کارکنان بھی موجود تھے ۔

ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کتب میلے کے انعقاد پر ایڈمنسٹریٹر ڈی ایم سی کورنگی محمد شریف خان کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے میلوں سے نوجوانوں میں مطالعہ کے رجحان پروان چڑھے گا ۔

کتابوں سے دوری کی وجہ سے معاشرے میں انتہا پسندی اور عدم برداشت تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے ۔اچھی کتابوں کے مطالعہ سے نوجوان نسل کی مثبت ذہن سازی ہوگی ۔