Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
روس کوڈرونزمہیا کرنے پرایران کے 7 ادارے بلیک لسٹ | زرائع نیوز

روس کوڈرونزمہیا کرنے پرایران کے 7 ادارے بلیک لسٹ

نیو یارک : امریکانے یوکرین پرفضائی حملوں کے لیے روس کوڈرونز مہیّاکرنے کے الزام میں ایران کے سات اداروں کو اپنی تجارتی بلیک لسٹ میں شامل کرلیاہے۔بلیک لسٹ کیے گئے ایرانی اداروں میں ایئرکرافٹ انجنزڈیزائن اور مینوفیکچرنگ، سپاہِ پاسداران انقلاب کی ایرواسپیس فورس، سپاہِ پاسداران انقلاب کی ریسرچ اورخودمکتفی جہاد آرگنائزیشن، اوجے پروازمدو نفرکمپنی، پروار پارس کمپنی، قدس ایوی ایشن انڈسٹری اور شاہد ایوی ایشن انڈسٹریز شامل ہیں۔

امریکی محکمہ تجارت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی بغیر پائلٹ والی فضائی گاڑیاں (یو اے وی) یوکرین میں استعمال کے لیے روس منتقل کی جا رہی ہیں۔ یہ سرگرمی امریکا کی قومی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے مفادات کے منافی ہے۔روس کے یوکرین پرحملے کے قریباً ایک سال بعد اتحادیوں نے کروزمیزائلوں اورایرانی ساختہ کامیکاز ڈرونزکا توڑ کرنے کے لیے ہدف ملک کا فضائی دفاع مضبوط بنانے کی کوشش کی ہے۔روس نے ایرانی ساختہ ڈرونزکے ذریعے اس موسم سرمامیں یوکرین کی توانائی کی بنیادی ڈھانچے کی تنصیبات پرحملے کیے تھے۔

رواں ماہ کے اوائل میں کینیڈا نے اعلان کیاتھا کہ وہ یوکرین کے لیے امریکی ساختہ نیشنل ایڈوانسڈ سرفیس ٹوایئرمیزائل سسٹم (ناسامس) خرید کرے گا۔ ناسامس مختصرسے درمیانی فاصلے تک زمین پر مبنی فضائی دفاعی نظام ہے جو ڈرون، میزائل اورلڑکاطیاروں کے حملوں سے تحفظ مہیّاکرتا ہے۔امریکانے یوکرین کودوناسامس مہیّا کیے ہیں اورمزید بھی مہیا کرنے پرغور کیا جارہا ہے۔برطانیہ،امریکااورنیدرلینڈز کی جانب سے یوکرین کوریتھیون ٹیکنالوجی کارپوریشن کے پیٹریاٹ جیسے زمین پرمبنی دیگرفضائی دفاعی نظام مہیّاکرنے کا وعدہ کیا گیا ہے تاکہ روس کے فضائی حملوں کا توڑ کیا جاسکے۔