Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
عالمی برادری نے جوہری توانائی ایجنسی کی رپورٹ پر ایران کا جواب مسترد کر دیا | زرائع نیوز

عالمی برادری نے جوہری توانائی ایجنسی کی رپورٹ پر ایران کا جواب مسترد کر دیا

نیویارک : امریکہ ، فرانس، برطانیہ اور جرمنی نے ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق جمعے کے روز ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے جس میں بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کی رپورٹ پر ایران کے ردعمل کو ناکافی قرار دیا گیا۔اقوام متحدہ کی جوہری ایجنسی نے تہران کو فردو فیول افزودگی پلانٹ کے آلات میں بغیر پیشگی اطلاع کے تبدیلیوں پر انتباہ کیا تھا۔ ایجنسی کے مطابق تبدیلیوں کا مقصد 60 فیصد تک یورینیم افزودہ کرنا ہے۔

اپنے جواب میں ایران نے دعویٰ کیا تھا کہ کے ایجنسی کے ایک انسپکٹر نے غلطی سے تبدیلیوں کو غیر اعلانیہ قرار دے دیا تھا اور یہ معاملہ بعد میں حل ہو گیا تھا۔تاہم امریکہ اور اتحادیوں کے مشترکہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی دعوی ناکافی ہے۔

رپورٹ کے مطابق، 21 جنوری کو غیر اعلانیہ معائنے کے دوران دیکھا گیا کہ دو آئی آر 6 سینٹری فیوج کیسکیڈز اس طرح سے ایک دوسرے سے جڑے ہوئے تھے جو ایران کے اعلان کردہ طریقہ کار سے کافی مختلف تھے۔

ایران پر تنقید کرتے ہوئے چاروں ممالک نے کہا کہ یہ تبدیلی معاہدوں کے تحت “ایران کی ذمہ داریوں سے مطابقت نہیں رکھتی اور ایران کی جانب سے بغیر اطلاع تبدیلی جوہری ایجنسی کے کردار کو کمزور کرتی ہے۔