کراچی : پرویز مشرف 11 اگست 1943ء کو دہلی میں پیدا ہوئے، ابتدائی تعلیم کراچی کے سینٹ پیٹرک ہائی اسکول سے حاصل کی بعد میں ایف سی کالج لاہور سے تعلیم حاصل کی اور 1961ء میں پاک فوج میں کمیشن حاصل کیا۔
پرویز مشرف نے بعد میں اسپیشل سروسز گروپ میں شمولیت اختیار کی، 1965ء اور 1971ء کی جنگوں میں بھی حصہ لیا, 7 اکتوبر 1998ء کو چیف آف آرمی اسٹاف کے عہدے پر فائز ہوئے۔
پرویز مشرف کو کارگل آپریشن کے مرکزی کردار کے طور پر بھی جانا جاتا ہے,99ء میں نواز شریف حکومت ختم کر کے چیف ایگزیکٹیو بنے
پرویز مشرف نے 12 اکتوبر 1999ء کو نواز شریف حکومت ختم کر کے چیف ایگزیکٹیو کا عہدہ سنبھالا۔
پرویز مشرف نے نائن الیون کے حملے کے بعد فرنٹ لائن اتحادی بننے کی امریکی پیشکش قبول کی,اپریل 2002ء میں ریفرنڈم کرا کے پرویز مشرف باقاعدہ صدرِ پاکستان منتخب ہوئے۔
پرویز مشرف 2004ء میں آئین میں 17 ویں ترمیم کے ذریعے مزید 5 سال کے لیے باوردی صدر منتخب ہوئے, نومبر 2007ء میں آئین مخالف اقدامات کر کے اعلیٰ عدلیہ کے ججز کو معزول کیا۔
پرویز مشرف 18 اگست2008ء کو صدارت سے مستعفی ہو کر ملک سے باہر چلے گئے۔پرویز مشرف کو عدالت نے سزائے موت سنائی تھی
پرویز مشرف کو 17 دسمبر 2019ء میں خصوصی عدالت نے آرٹیکل 6 کا مجرم قرار دے کر سزائے موت سنائی تھی۔
