شہری شادی، طلاق:یواے ای میں پرسنل اسٹیٹس قانون کانفاذ

ابو ظہبی : متحدہ عرب امارات نےغیرمسلم تارکینِ وطن کو قانونی مساوات اور تحفظ مہیا کرنے کے لیے ایک بڑا اقدام کیاہے۔

اماراتی حکومت نے اس ضمن میں فیڈرل پرسنل اسٹیٹس لا (2022 کا وفاقی قانون نمبر 41) کابدھ سے نفاذ کیا ہے۔یہ شادی، بچّوں کی تحویل، طلاق اور وراثت جیسے اہم خاندانی امورکے لیے ایک جامع حکمتِ عملی پیش کرتا ہے۔

قانونی ماہر اورایسوسی ایٹ مارون ابو حرب سے اس نئے قانون کی اہمیت اور متحدہ عرب امارات میں مقیم غیرمسلم تارکین وطن کے لیے اس کے مضمرات کے بارے میں بات کی ہے۔