Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پیٹرول مزید 30 روپے مہنگا ہونے کا امکان | زرائع نیوز

پیٹرول مزید 30 روپے مہنگا ہونے کا امکان

کراچی : ملک میں پیٹرول مزید 30 روپے مہنگا ہونے کا امکان ہے، حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر 17 فیصد جی ایس ٹی عائد کرنے پر غور کر رہی ہے۔آئی ایم ایف نے پاکستان کو ٹیکس ریونیو ہدف میں اضافے کا کہا ہے۔

حکومت پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی موجودہ زیادہ سے زیادہ حد 50 روپے فی لیٹر میں 20 سے 30 روپے فی لیٹر اضافے کے ساتھ اس کو 70 سے 80 روپے فی لیٹر کرنے اور پیٹرولیم مصنوعات پر 17فیصد جی ایس ٹی عائد کرنے کا بھی ارادہ رکھتی ہے تاکہ پیٹرولیم لیوی کے ہدف کو حاصل کیا جاسکے۔