نیو یارک : پہلی مرتبہ لاٹری ٹکٹ خریدنے والی 18 سالہ کینیڈین طالبہ نے 48 ملین ڈالر کا بڑا انعام جیت لیا۔
وہ کینیڈا میں اتنی بڑی رقم جیتنے والی کم عمر ترین شصیت بن گئی ہیں۔
اونٹاریو کے علاقے سالٹ سینٹ میری کی طالبہ جولیٹ لیمر نے بتایا کہ میں نے اپنا پہلا لاٹری ٹکٹ اس وقت خریدا جب میرے دادا نے میری حوصلہ افزائی کی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ دادا نے مجھے کہا میں اٹھارہ سال کی ہوگئی ہوں اور لاٹری خرید سکتی ہوں۔ انہوں نے کہا ٹیک خریدو اور اپنی قسمت آ زماؤ۔ جولیٹ نے بتایا کہ میں جب سٹور میں داخل ہوئی تو اپنے والد کو فون کیا کہ وہ ان سے لاٹری میں حصہ لینے کے طریقہ کار کے متعلق پوچھیں۔
