کراچی : کراچی میں ڈرامے کی شوٹنگ کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں علاقہ مکینوں نے فلم ڈائریکٹر نبیل قریشی، اداکارہ حرا مانی اور دیگر عملے پر حملہ کر دیا۔
ڈرامے کی شوٹنگ پی آئی بی کالونی جمشید کوارٹر میں جاری تھی کہ اچانک علاقہ مکینوں نے اسٹاف سے بدتمیزی کی اور ان پر حملہ کیا۔
ڈائریکٹر نبیل قریشی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہجوم نے اداکارہ اور عملے کے ارکان کو ہراساں کیا، ان کے موبائل فونز اور دیگر سامان بھی چوری کیا گیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ حملہ آور ہتھیاروں سے لیس تھے، اس سے قبل کراچی میں ایسا واقعہ پیش نہیں آیا۔
