Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
شیخ رشید کی درخواست ضمانت مسترد | زرائع نیوز

شیخ رشید کی درخواست ضمانت مسترد

راولپنڈی : ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے شیخ رشید کی درخواستِ ضمانت مسترد کر دی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے شیخ رشید کی درخواستِ ضمانت بعد از گرفتاری پر سماعت کی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے شیخ رشید کی درخواستِ ضمانت مسترد کر دی۔شیخ رشید کے وکیل انتظار پنجوتھا نے درخواست ضمانت پر دلائل دیے کہ مقدمے کامدعی ایک سرکاری افسر نہیں بلکہ ایک عام سیاسی ورکر ہے، شیخ رشید کے خلاف جو دفعات لگائی گئیں ان پرصرف سرکاری افسرکمپلینٹ کرسکتاہے۔

انتظار پنجوتھا نے دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری کی اگر جان کو خطرہ ہےتو انہوں نے کیا الزام لگایا؟ آصف علی زرداری نے صرف عمران خان کو ہتک عزت کا نوٹس بھیجا، آصف زرداری یا ان کےاہلخانہ میں سے کسی نے شیخ رشید کیس میں بیان نہیں دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی دونوں سیاسی جماعتیں ہیں، شیخ رشید کا بیان نشر ہونے کے بعد کوئی سیاسی مہم یا ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا۔

شیخ رشید کے وکیل انتظار پنجوتھا نے ضمانت منظور کرنے کی استدعا کردی۔پراسیکیوٹر نے شیخ رشیدکی ضمانت کی درخواست کی مخالفت کردی اور کہا کہ شیخ رشید دو بڑے سیاسی گروپوں کے درمیان تصادم کروانا چاہتے ہیں۔