اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کی کابینہ میں 7 نئے معاونین کی انٹری ہوگئی، مزید 7 معاونین کی شمولیت کے بعد شہباز کابینہ نے نیا ریکارڈ قائم کردیا۔
وفاقی کابینہ ارکان کی تعدادبڑھ کر85ہوگئی۔کابینہ ڈویژن نے 7معاونین خصوصی کی تعیناتیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق رکن قومی اسمبلی راؤ اجمل، شائستہ پرویز، قیصرشیخ، محمد حامد حمید، ملک سہیل خان،معین وٹو اور عابد رضا کو وزیراعظم کا معاون خصوصی تعینات کیا گیا ہے، ساتوں معاونین خصوصی بغیر کسی تنخواہ و مراعات کے کام کریں گے۔
معاونین خصوصی کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا،وزیراعظم شہبازشریف کے معاونین خصوصی کی تعداد40ہوگئی۔
