Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
کوہلو میں دھماکا خیز ڈیوائس پھٹنے سے پاک فوج کے 2 افسران شہید | زرائع نیوز

کوہلو میں دھماکا خیز ڈیوائس پھٹنے سے پاک فوج کے 2 افسران شہید

کراچی : بلوچستان کے علاقے کوہلو میں دھماکا خیز ڈیوائس پھٹنے سے پاک فوج کے 2 افسران شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مصدقہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر سینیٹائزیشن آپریشن کیا۔

علاقے کی کلئیرنس کے دوران آئی ای ڈی دھماکے سے میجر جواد اور کیپٹن صغیر شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ امن دشمنوں کو پکڑنے کیلئے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا کہ دشمن عناصر کی بزدلانہ کارروائیاں بلوچستان کا امن اور خوشحالی سبوتاژ نہیں کرسکتیں۔

آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ سیکیورٹی فورسز جان کی قیمت پر بھی امن دشمنوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے کیلئے پُرعزم ہیں۔