اسلام آباد: ن لیگ کی چیف آرگنائزر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے اپنے شوہر اور پارٹی رہنما کیپٹن (ر) صفدر اعوان کی سرزنش کر دی۔
مریم نواز نے کیپٹن (ر) صفدر کے حالیہ انٹرویو پر سرزنش کرتے ہوئے انہیں پارٹی پالیسی کے خلاف بیان دینے سے روک دیا۔مریم نواز نے ہدایت کی کہ کیپٹن (ر) صفدر سمیت کوئی بھی رہنما آئندہ پارٹی پالیسی سے ہٹ کر بیان نہ دے۔
ہر پارٹی رہنما کوئی بھی بیان دیتے ہوئے پارٹی پالیسی کو لازمی مدِنظر رکھے۔مریم نواز نے تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ جو بھی پارٹی پالیسی سے ہٹ کر چلے گا اس کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق مریم نوسز بطور چیف آرگنائزر پارٹی پالسی کا باقاعدہ ہدایت نامہ جلد جاری کریں گی۔
