Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سپلا نے انجمنِ اساتذہ جامعہ کراچی کے فیصلوں کی حمایت کردی | زرائع نیوز

سپلا نے انجمنِ اساتذہ جامعہ کراچی کے فیصلوں کی حمایت کردی

کراچی : سپلا کی جانب سے انجمنِ اساتذہ جامعہ کراچی کے فیصلوں کی حمایت کا اعلان، اساتذہ کی ترقی اور تنخواہوں کی ادائگی میں رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی۔

سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کے رہنماؤں منور عباس، کریم احمد ناریجو، سید عامر علی شاہ، عارف یونس، عامر الحق، عدیل خواجہ، عصمت جہاں، عزیز میمن، عبدالمنان بروہی، رسول قاضی، شبانہ افضل، ڈاکٹر غلام رسول لاکھو، آصف منیر، عبد الرشید ٹالانی، حسن میربحر، نصراللہ حمزہ، نہال اختر، احمد علی، ڈاکٹر عبیداللہ، نزاکت علی، حسین موسیٰ، ندیم احمد، محمد حامد، عبدالرشید، ابوبکر بلوچ ، محمد جمال سمیت دیگر رہنماؤں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ انجمنِ اساتذہ جامعہ کراچی کے ہر فیصلے کی بھرپور حمایت کی جاتی ہے اور کالج اساتذہ اپنے یونیورسٹی کے اساتذہ کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ہم سب جامعہ کراچی کے اساتذہ کے ساتھ کھڑے ہیں ۔

سپلا کا نمائندہ وفد انجمنِ اساتذہ جامعہ کراچی سے اظہارِ یکجتی کے لیے بدھ کو (کل ) جامعہ کراچی جائے گا۔ سپلا کے رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ یہ کتنا ظلم ہے کہ معاشرے کو شعور دینے والا طبقے کو اس قدر پریشان کیا جا چکا وہ اپنے حقوق کے حصول کی خاطر سراپا احتجاج بنا ہوا ہے اور اربابِ اختیار کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی!۔

سپلا کے رہنماؤں کا یہ بھی کہنا تھا کہ ایک طویل عرصہ سے اساتذہ کی ترقی کے لیے سلیکشن بورڈ نہ ہونا کسی بھی طور قابلِ قبول نہیں ہے۔ لہٰذا 2019 کے اشتہار کے مکمل سلیکشن بورڈز کا شیڈول فوری جاری کیا جائے اور شبعہ ابلاغ عامہ میں تقرری کے خلاف انتظامیہ کے مقدمہ کو فی الفور واپس لیا جائے ۔

سپلا کے رہنماؤں نے ڈائریکٹر فنانس جامعہ کراچی کے اساتذہ کے ساتھ نا مناسب رویہ کی بھی شدید مذمت کی۔