Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
گورنرسندھ پھولوں کی نمائش میں پہنچ گئے ! اپنی خواہش بھی بتا دی | زرائع نیوز

گورنرسندھ پھولوں کی نمائش میں پہنچ گئے ! اپنی خواہش بھی بتا دی

کراچی : گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ پھولوں کی نمائش ڈی ایم سی شرقی کی بہترین کاوش ہے ، انتہائی مشکل حالات میں خوبصورت اور صحت مندانہ تقریبات کا انعقاد قابل ستائش ہے،میری خواہش ہے کہ پھولوں کی نمائش اس صوبہ کے ہر علاقہ میں ہو۔

ان خیالات اظہار انہوں نے ضلع شرقی کے فلاور شو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر کراجی ڈاکٹر سید سیف الرحمان اور ایڈمنسٹریٹر شرقی سید شکیل احمد بھی موجود تھے۔

گورنرسندھ نے مزید کہا کہ لوگوں کے درمیان ا ن کے علاقوں اور محلوں میں جارہا ہوں، اس شہر کے لوگوں کے مسائل سن کر ان کے حل کے لئے اپنی ہرممکن کوشش کر رہا ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ اس شہر کو دوبارہ روشنیوں کا شہر بنانا میرا عزم ہے، کوئی کتنی بھی تنقید کرے عوام میں جانا نہیں چھوڑوں گاکیونکہ ہماری مشترکہ کوششوں سے شہر میں ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ شہری کراچی کی سڑکوں کو اپنا ڈرائنگ روم سمجھیں اس ضمن میں سڑکوں پر کچرا پھینکنے اور تجاوزات سے گریز کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ایڈمنسٹریٹر کراچی بہترین انداز میں کام کررہے ہیں۔

انہوں نے مختصر سے عرصہ میں بہترین اقدامات کئے ہیںمیڈیا بھی اس ضمن میں اپنا کردار ادا کرے کیونکہ ہم سب کو سب سے پہلے پاکستان کے نعرے کو عملی طور پر اپنانا ہوگا۔

گورنرسندھ نے کہا کہ اس فلاور شو کے لئے محنت کرنے والے مالی حضرات کو گورنر ہاو¿س میں عشائیہ دیا جائے گا۔