عمر سے کچھ نہیں ہوتا فٹنس ہونی چاہیے , شعیب ملک

کراچی : پی ایس ایل میں پریس کانفرنس میں شعیب ملک نے کہا کہ عمر سے کچھ نہیں ہوتا، پلیئر فٹ ہو اور پر فارم کر رہا ہو تو کوئی حرج نہیں۔

شعیب کاکہنا ہے کہ سربیا کے ٹینس اسٹار نوواک جوکووچ 35 سال کی عمر میں گرینڈ سلیم جیت رہا ہے اور بالی ووڈ کے اسٹار شاہ رخ بھی اس عمر میں گولڈ لگ رہے ہیں۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان نے مزید کہا کہ پاکستان ٹیم کی جرسی پہننے کا دل تو اب بھی چاہتا ہے لیکن توقعات کسی سے نہیں رکھیں۔

شعیب ملک نے کہا کہ جب بھی ریٹائر ہوں گا، ایک ہی بار ہوں گا، خواہش ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 15ہزار رنز مکمل کروں، ابھی کرکٹ انجوائے کر رہا ہوں لیکن بور ہونے لگا تو خود چھوڑ دوں گا۔

شعیب ملک کا کہنا ہے کہ ان کا فوکس صرف ٹی ٹوئنٹی ہے، ٹیسٹ اور ون ڈے سے پہلے ہی ریٹائرمنٹ لے چکا ہوں، میں کسی کو کچھ ثابت نہیں کرنا چاہتا، بس اپنی کرکٹ انجوائے کر رہا ہوں۔

پشاور زلمی کے خلاف میچ پر بات کرتے ہوئے شعیب ملک نے کہا کہ کافی زبردست مقابلہ ہوا، پی ایس ایل کے آغاز میں دو اچھے میچ ہوئے جو لیگ کے لیے اچھا ہے۔

شعیب ملک نے کہا کہ خرم شہزاد نے آخری اوور میں اچھی بولنگ کی، اس سے قبل وہاب ریاض نے بھی اچھا اوور کرایا جو میچ کا ٹرننگ پوائنٹ ثابت ہوا۔

انہوں نے کہا کہ اس بات پر افسوس ہے کہ میچ کو قریب لاکر فنش نہیں کر سکا لیکن آئندہ اگر ایسی صورتحال ہوئی تو میچ ضرور فنش کروں گا۔

واضح رہے کہ شعیب ملک ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 12380 رنز بنا چکے ہیں اور گزشتہ روز ایچ بی ایل پی ایس ایل کے دوسرے میچ میں انہوں نے 52 رنز کی اننگز کھیلی تھی

اپنا تبصرہ بھیجیں: