Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں میں اختلافات، حقیقت سامنے اگئی | زرائع نیوز

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں میں اختلافات، حقیقت سامنے اگئی

ایم کیو ایم میں اختلافات کی حقیقت سامنے آگئی

پی ایس پی، تنظیم بحالی کمیٹی کے ایم کیو ایم پاکستان میں انضمام کے بعد متعدد بار رہنماؤں کے درمیان اختلافات کی خبریں سامنے آچکی ہیں۔

ان خبروں میں پہلے دعوی کیا گیا تھا کہ عامر خان کو مائنس کردیا گیا اور وہ انضمام سے شدید ناراض بھی ہیں تاہم پریس کانفرنس میں اچانک شرکت کر کے عامر خان نے تما قیاس آرائیوں کو ختم کردیا تھا۔

اب ایک بار پھر یہ اطلاعات سامنے آئیں تھیں کہ انضمام کے بعد مصطفی کمال، انیس قائم خانی اور فاروق ستار کو اہم عہدے دیے جانے پر ایم کیو ایم میں شدید اختلافات پیدا ہوگئے ہیں۔

دعوی کیا گیا تھا کہ وسیم اختر اور خواجہ اظہار اس حوالے سے شدید نالاں ہیں اور انہوں نے تنظیمی معاملات سے دوری اختیار کرلی ہے جبکہ وہ کئی روز سے عارضی مرکز بہادرآباد بھی نہیں آرہے۔

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ جب عامر خان بطور سینئر ڈپٹی کنوینئر پارٹی میں متحرک تھے تو مذکورہ رہنماؤں سمیت دیگر خاصے پیش پیش رہتے تھے۔

ایم کیو ایم کے ترجمان نے پارٹی میں اختلافات اور وسیم اختر و خواجہ اظہار کی ناراضی سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وسیم اختر اور خواجہ اظہارالحسن کی ناراضگی کے حوالے سے نشر اور شائع ہونے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، صحافیوں سے درخواست ہے کہ من گھڑت خبریں نشر یا شائع کرنے سے اجتناب کریں۔

ترجمان ایم کیو ایم نے واضح کیا کہ: ‘رابطہ کمیٹی تمام معاملات پر باہمی مشاورت سے فیصلے کرتی ہے، کسی بھی معاملے پر اختلاف رائے بھی ہو تو اکثریت رائے کا احترام کرتے ہوئے کنوینر اس فیصلے کی توثیق کرتے ہیں۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہاختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے اور ایم کیوایم پاکستان میں کنوینر سے کارکن تک سب قابل احترام ہیں، جن کی باتوں اور اختلافات کو بغور سن کر انہیں جائز طریقے سے دور بھی کیا جاتا ہے۔