Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
انتخابات 2018:‌ امریکا کے امیدواروں پر تحفظات

انتخابات 2018:‌ امریکا کے امیدواروں پر تحفظات

واشنگٹن: امریکا نے کالعدم لشکرِ طیبہ سے جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن سے ملی مسلم لیگ بننے والی جماعت سے تعلق رکھنے والے امیدواروں پر پاکستان سے اپنے تحفظات کا اظہار کردیا۔

اس حوالے سے امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ سے جاری مراسلے میں اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ’الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے ملی مسلم لیگ (ایم ایم ایل) کی رجسٹریشن جون میں منسوخ کی گئی جس کے لشکرطیبہ کے ساتھ مراسم تھے اور اس کو عالمی سطح پر دہشت گرد تنظیم قرار دیا جا چکا۔

مراسلے میں کہا گیا کہ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے بیرون ملک دہشت گرد تنظیم کی فہرست میں ایم ایم ایل کو لشکر طیبہ کے طور پر شامل کیا ہے۔

اس میں کہا گیا کہ ’ہم نے پاکستانی حکومت سے لشکرطیبہ سمیت اس سے جوڑے انفرادی لوگوں کی جانب سے انتخابات میں حصہ لینے پر متعدد مرتبہ اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے۔

اس سے قبل کہا گیا کہ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے پاکستانی سیاستدانوں پر ٹارگیٹڈ حملوں کے باوجود انتخابی عمل کو جاری رکھنے پر زور دیا تھا۔


خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔