کراچی: معروف سماجی کارکن اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے وابستہ آزاد امیدوار جبران ناصر کی انتخابی مہم کے سلسلے میں ہونے والی کارنر میٹنگز پر حملے ہوئے ہیں۔
کراچی کے حلقے این اے247 سے کھڑے ہونے والے آزاد امیدوار جبران ناصر کی کارنر میٹنگ پر مشتعل افراد نے حملہ کردیا اور ان کے بینرپھاڑ دیے، جبران ناصر واقعے میں محفوظ رہے۔
پولیس کے مطابق مشتعل افرادنے جبران ناصر کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا۔
جبران ناصر کہتے ہیں کہ مشتعل افراد نے تشدد کیا،پتھراؤ کیا، بینر پھاڑے، ہمارے کارکنان کا راستہ روکا، یہ کیسا فری اینڈ فیئر الیکشن ہے؟ الیکشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
کراچی سائٹ سُپر ہائی وے پر آزاد امیدوار اور پی ٹی آئی کارکنان میں تصادم ہوا، جس میں 8 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیاہے۔
پولیس کے مطابق پی ایس 99 سے آزاد امیدوار جان محمد رند سر پر پتھر لگنے سے زخمی ہوگئے۔ واقعے کی ویڈیو فوٹیج کے مطابق ملزمان کی فائرنگ کے وقت پولیس اہلکار بھی موجود تھے۔
خبر کو عام عوام تک پہنچانے میں ہمارا ساتھ دیں، صارفین کے کمنٹس سے ادارے کا کوئی تعلق نہیں ہے۔
