مریم کی شاہد خاقان سے ملاقات , گلے شکوے دور کرنے کی کوشش

اسلام آباد : سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز سے ملاقات کی۔شاہد خاقان عباسی اور مریم نواز کی ملاقات ماڈل ٹاؤن میں ہوئی۔

مریم نواز کو اعلیٰ عہدہ دینے کے اگلے دن سابق وزیرِ اعظم اور مسلم لیگ ن کے سینئر نائب صدر شاہد خاقان عباسی نے پارٹی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔شاہد خاقان عباسی نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد ملک کی بہتری کے لیے ’ری امیجننگ پاکستان‘ کے فورم سے پاکستان کی فلاح و بہبود کا پیغام پھیلانے کا فیصلہ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: