Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پاکستانی ڈاکٹروں کا حیرت انگیز کارنامہ، بگڑا چہرہ اصلی حالت میں بحال | زرائع نیوز

پاکستانی ڈاکٹروں کا حیرت انگیز کارنامہ، بگڑا چہرہ اصلی حالت میں بحال

کوئٹہ : پاکستانی ڈاکٹروں نے حیرت انگیز کارنامہ انجام دیتے ہوئے ٹریفک حادثے کے شدید زخمی نوجوان کا بگڑا چہرہ اصلی حالت میں بحال کر دیا۔

کوئٹہ میں ڈاکٹروں نے بڑا کارنامہ کر دکھایا، ٹراما سینٹر کے ماہر ڈاکٹروں نے چھے گھنٹے طویل آپریشن کرکے ٹریفک حادثے کے شدید زخمی نوجوان کا بگڑا چہرہ درست کردیا۔

ایم ڈی ٹراما سینٹر نے بتایا کہ اٹھائیس سال کے زخمی زبیح اللہ کا چہرہ بری طرح متاثر ہوا تھا اور شناخت کے قابل نہیں تھا اور کھوپڑی میں ہلکے فریکچر، بائیں کان، چہرے اورگردن پر گہرے زخم کے سبب پہچان کرنا دشوار تھا۔

ماہر ڈاکٹروں کی ٹیم نے مریض ذبیح اللہ کی نا صرف جان بچائی بلکہ اس کے چہرے کی سرجری کرکے اصل حالت میں بحال کیا۔

آپریشن میں نیورو سرجن ڈاکٹر محمود کبزئی ، زبانی اور میگزیلوفیشل سرجنز ڈاکٹر شازیہ اور ڈاکٹر یاسر بلال کبزئی ،اینستھیزسٹ ڈاکٹر فرید ہاشمی اور ڈاکٹر بشیر اور ٹراما سینٹر کا تمام او ٹی عملہ نے کیا۔