Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سعودی حکومت کا ذاکر نائیک کے لیے انوکھا اقدام | زرائع نیوز

سعودی حکومت کا ذاکر نائیک کے لیے انوکھا اقدام

عام طور پر سعودی حکومت کسی بھی شخص کو اپنی شہریت نہیں دیتا لیکن سعودی عرب کے شاہ سلمان کے خصوصی احکامات پر معروف مذہبی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کو سعودی شہریت دے دی گئی۔

سعودی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت سے تعلق رکھنے والے 51 سالہ مذہبی اسکالر اور مبلغ کو سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی خصوصی ہدایت پر سعودی عرب کی شہریت دے دی گئی ہے

واضح رہے کہ گزشتہ برس بنگلا دیش میں غیر ملکی کیفے میں ہونے والے دھماکے کو جواز بنا کر مودی حکومت نے پہلے تو ڈاکٹر ذاکر نائیک کے اسلامک ریسرچ سینٹر کو بند کیا اور پھر ان کے خلاف نوجوانوں کو دہشت گردی اور جہاد پر اکسانے کا مقدمہ بنا کر عدالت سے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے تاہم بیرون ملک ہونے کی وجہ سے ڈاکٹر ذاکر نائیک کی گرفتاری ممکن نہ ہو سکی۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک کو سعودی شہریت دینے کا مقصد معروف مبلغ کو انٹرپول کے ہاتھوں گرفتاری سے بچانا ہے۔