Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
فیس بک اور انسٹاگرام صارفین معاوضہ ادا کر کے ”بلیو ٹک“ بیج حاصل کر سکیں گے | زرائع نیوز

فیس بک اور انسٹاگرام صارفین معاوضہ ادا کر کے ”بلیو ٹک“ بیج حاصل کر سکیں گے

سان فرانسیکو: ٹوئٹر کے بعد اب فیس بک اور انسٹاگرام صارفین بھی جلد ہی معاوضہ ادا کر کے ”بلیو ٹک“ بیج حاصل کر سکیں گے فیس بک اور انسٹاگرام کی پیرنٹ کمپنی ”میٹا“نے اعلان کیا ہے کہ پلیٹ فارم جلد اکاﺅنٹ ویری فکیشن کے لیے پیڈ سروس کا آغاز کرے گا جس کے تحت صارفین معمولی معاوضے کی ادائیگی کے بعد اپنے اکاﺅنٹ کی تصدیق کر سکیں گے.

”میٹا“ کے مطابق اکاﺅنٹ تصدیق کرانے اور بلیو بیج حاصل کرنے کے لیے صارفین کو ماہانہ 11.99 ڈالرز ادا کرنا ہوں گے تاہم فیس بک اور انسٹاگرام پر ایسے اکاﺅنٹس جو پہلے ہی تصدیق شدہ ہیں ان پر یہ چارجز لاگو نہیں ہوں گے۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق میٹا کی اس سروس کا آغاز رواں ہفتے آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ سے ہوگا کمپنی کے سی ای او مارک زکر برگ نے فیس بک پرجاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس نئے فیچر کے تحت سیکیورٹی مزید بہتر ہو سکے گی.

فیس بک اور انسٹاگرام پر موجود 18 یا اس سے زائد عمر کے صارفین کمپنی کو ادائیگی کر کے اپنا اکاﺅنٹ ویری فائے کرا سکتے ہیںلیکن یہ سروس کاروبار کے لیے دستیاب نہیں ہے ”میٹا“ کی جانب سے یہ اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کمپنی کو معاشی مشکلات کا سامنا ہے. واضح رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں کمپنی نے اپنے 11 ہزار ملازمین کو فارغ کیا تھا جو اس کے کل اسٹاف کا 13 فی صد تھا اس سے قبل ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے بھی ٹوئٹر پر اکاﺅنٹ کی تصدیق کرانے کے لیے معاوضہ ادا کرنے کی سروس کا اعلان کیا تھا مسک نے آٹھ ڈالرز ماہانہ کے عوض بلیو ٹک کی سہولت دینے کا اعلان کیا تھااس اقدام پر انہیں خاصی تنقید کا بھی سامنا کرنا پڑا تھا.