لندن: برطانیہ کے ماہرین فلکیات نے سورج کے وجود سے 33 ارب گنا زیادہ حجم رکھنے والا دیو ہیکل بلیک ہول دریافت کرلیا۔
برطانیہ کی ڈرہم یونیورسٹی کے سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ دیوہیکل بلیک ہول اب تک کی سب سے بڑی دریافت ہے۔یہ ریسرچ رائل ایسٹرانومیکل سوسائٹی کے جریدے جرنل منتھلی نوٹسز میں شائع ہوئی جس میں سائنسدانوں نے اس دریافت کو ’انتہائی دلچسپ‘ قرار دیا۔
ڈرہم یونیورسٹی کے شعبہ فزکس کے مصنف ڈاکٹر جیمز نائٹنگیل نے کہایہ بلیک ہول ہمارے سورج سے زیادہ 30 ارب گنا زیادہ حجم رکھتا ہے اور یہ ابتک کی سب سے بڑی دریافت ہے، اسلئے یہ ایک انتہائی دلچسپ ہے۔
سائنسدانوں نے سورج سے 30 ارب گنا زیادہ بڑا بلیک ہول دریافت کرلیا
