آئی ڈرائید کا اسمارٹ فون پاکستان میں‌ فروخت کے لیے پیش

ٹی سی ایس (TCS) پاکستان کے نمایاں ای کامرس پورٹل ’یے وو ڈاٹ کام‘ (yayvo.com) نے اپنے صارفین تک تازہ ترین اور جدید مصنوعات پہنچانے کا وعدہ ایک بار پھر پورا کردیا ہے۔

yayvo.com نے نیویارک کی ’’iDroid USA‘‘ کی شراکت سے اس کمپنی کا نمائندہ اسمارٹ فون ’’iDroid Balr X7‘‘ پاکستان میں فروخت کے لئے پیش کیا ہے۔ یہ پاکستان کی تیزی سے پھیلتی ہوئی اسمارٹ فون مارکیٹ میں ایک نیا اور جدید ترین اضافہ ہے جس کا ملک
بھر میں ٹیکنالوجی کے دیوانوں، نت نئی مصنوعات کے شائقین، لکھاریوں، بلاگروں اور کاروباری طبقے نے گرم جوشی سے استقبال کیا ہے۔

گزشتہ ہفتے کراچی میں منعقدہ لانچ ایونٹ کے دوران پورے پاکستان سے لکھاریوں اور ٹیکنالوجی بلاگروں نے iDroid Balr X7 دیکھا اور استعمال کیا جبکہ اس موقعے پر ’یے وو‘ کا چہرہ عدیل چودھری اور علی گُل پیر بھی موجود تھے۔ اس ایونٹ میں کو فاؤنڈر جواد قریشی نے کہا ’’iDroid اپنے پاکستانی صارفین کو بہترین مصنوعات، انتہائی باکفایت انداز میں پیش کرنا چاہتا ہے۔ ’یے وو‘ کے ساتھ ہماری پارٹنرشپ اس خطے میں ایک اہم اور دور رس پیش رفت ہے؛ جب کہ بہترین مصنوعات کےلئے کمٹمنٹ اور باریک ترین جزئیات پر توجہ شمالی امریکا اور افریقا میں ہمارے اسمارٹ فونز کی زبردست کامیابی سے ثابت شدہ ہے۔‘‘

 9,499 روپے کی باکفایت قیمت کے ساتھ، نیا اسمارٹ فون ’’iDroid Balr X7 ‘‘ ان تمام فیچرز سے لیس ہے جو کسی بھی صارف کی اوّلین پسند ہیں: 5.5 انچ کی ایچ ڈی اسکرین، کواڈ کور 1.3 گیگاہرٹز پروسیسر، 8 میگاپکسل بیک کیمرا، 5 میگاپکسل فرنٹ کیمرا، 2800 ملی ایمپیئر آور بیٹری، جدید ترین ’جیسچر ٹیکنالوجی‘ اور ’آئی ڈرو Beast‘‘ اسپیکرز وغیرہ۔ یہ فون دو رنگوں یعنی بلیک اور گولڈ میں پیش کیا جارہا ہے۔ شمالی امریکا کے بعد اب یہ اسمارٹ فون پاکستان میں بھی ہلچل مچانے کےلئے تیار ہے۔

9 thoughts on “آئی ڈرائید کا اسمارٹ فون پاکستان میں‌ فروخت کے لیے پیش

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *