Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
پشاور: طالبان کے سابق ترجمان کی سزائے موت پر عملدرآمد روک دیا گیا |

پشاور: طالبان کے سابق ترجمان کی سزائے موت پر عملدرآمد روک دیا گیا

 (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور: ہائی کورٹ نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سوات میں سابق ترجمان مسلم خان کی سزائے موت پر عملدرآمد روک دیا ہے۔ خبررساں ادارے کے مطابق پشاور ہائی کورٹ نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سوات میں سابق ترجمان مسلم خان کی سزائے موت پر عملدرآمد روک دیا ہے۔

مسلم خان کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سوات ونگ کے سابق ترجمان اور ’ٹی ٹی پی‘ کے موجودہ سربراہ ملا فضل اللہ کا قریبی ساتھی ہے۔ اسے دہشت گردی کے مختلف واقعات میں ملوث ہونے پر گزشتہ سال فوجی عدالت سے موت کی سزا سنائی گئی تھی۔
مسلم خان کی اہلیہ ندا بی بی نے اس سزا کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر رکھی تھی۔

عدالت عالیہ کے چیف جسٹس یحیٰی آفریدی کی قیادت میں قائم دو رکنی بینچ نے مسلم خان کی سزائے موت پر عمل درآمد روکتے ہوئے وفاقی وزارت دفاع اور وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ اس مقدمے سے متعلق ریکارڈ پشاور ہائی کورٹ میں جمع کروائیں۔ اب اس معاملے کی آئندہ سماعت یکم جون کو ہو گی۔

یاد رہے کہ سوات میں 2009 میں طالبان کے خلاف فوجی آپریشن کے دوران مسلم خان کو گرفتار کیا گیا تھا اور بعد ازاں فوجی عدالت میں اس کے خلاف مقدمہ چلانے کے بعد اسے موت کی سزا سنائی گئی تھی۔

بشکریہ ابلاغ ڈاٹ کام