Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
چوہدری نثار اور نیب کو صرف کراچی والے مجرم نظر آتے ہیں، ڈاکٹرعاصم | زرائع نیوز

چوہدری نثار اور نیب کو صرف کراچی والے مجرم نظر آتے ہیں، ڈاکٹرعاصم

سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹرعاصم کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار اور نیب کو صرف میں اور کراچی والے نظر آتے ہیں۔ 

کراچی میں احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق مشیر پیٹرولیم اور 17 ارب روپے کرپشن میں نامزد ملزم ڈاکٹرعاصم کا کہنا تھا کہ میں ناظم آباد کا رہائشی ہوں اس لئے مجھے کرپشن کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا، اگر وفاق میں ہمت اور جرات ہے تو وہ کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس میں رہنے والوں پر ہاتھ ڈالیں صرف غریب کو کیوں نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ڈاکٹرعاصم کا کہنا تھا کہ وزیرداخلہ چوہدری نثار اور چئیرمین نیب ذاتیات پر اتر آئے ہیں ان کے اشاروں پر نیب پراسیکیوٹرز اور ڈی جی نیب ناچ رہے ہیں، چوہدری نثار اور نیب کو میں اور صرف کراچی والے نظر آتے ہیں۔ ان کا  کہنا تھا کہ مجھے بہت مجبور کیا جارہا ہے اگر میری مجبوری حد سے تجاوز کرگئی تو پھر سب کے نام بتادوں گا اور کوئی بھی نہیں بچے گا۔

 سابق مشیر پیٹرولیم نے وفاقی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ وفاق کی جانب سے پیش کردہ بجٹ گمراہ کن ہے صحت کے لئے مختص بجٹ نا ہونے کے برابر ہے صحت کا بجٹ 6 فیصد ہونا چاہیے لیکن یہاں اس کا آدھا بھی نہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ کراچی کا پیسہ پنجاب پر لگایا جارہا ہے سندھ حکومت کو وفاق کی جانب سے ایک پیسہ نہیں دیا جارہا جس سے روڈ بنایا جائے اور وفاقی حکومت کراچی پورٹ سے سپر ہائی وے تک ایک سڑک بھی نہیں بنا سکتی۔