الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کے کیس میں عمران کی عبوری ضمانت منظور

اسلام آباد: اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف احتجاج کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج راجہ جواد نے عمران خان کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔

اس سے قبل 4 کیسز میں پیشی کے لیے زمان پارک لاہور سے روانہ ہونے والے چیئرمین تحریکِ انصاف عمران خان قافلے کے ہمراہ اسلام آباد میں جوڈیشل کمپلیکس پہنچے تھے۔فیڈرل جوڈیشل کمپلیکس میں پی ٹی آئی کےکارکنوں کی بڑی تعداد کو سیکیورٹی اہلکار کارکنوں کو روکنے میں ناکام رہی۔

پی ٹی آئی کے کارکن اور وکلاء پولیس کی رکاوٹیں توڑتے اور انہیں عبور کرتے ہوئے بڑی تعداد میں جوڈیشل کمپلیکس میں داخل ہو گئے۔اس موقع پر عمران خان کو کمرۂ عدالت کے اندر لے جانے میں دشواری پیش آئی۔

تحریکِ انصاف کے کارکنان نے کمرۂ عدالت کے باہر عمران خان کے حق میں شدید نعرے لگائے۔اس سے پہلے اسلام آباد ٹول پلازہ پہنچنے پر پی ٹی آئی کے رہنماؤں اور ورکرز نے عمران خان کا استقبال کیا۔

عمران خان کی آمد کے موقع پر موٹر وے ایم ٹو کو ٹریفک کی آمد و رفت کے لیے ایک سائیڈ سے بند کر دیا گیا، جس کی وجہ سے موٹر وے پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔

google.co.id
royal188
royal 188
slot online
rtp slot
https://royal188-akun.shop
royal188
royal 188
slot online
slot online
situs slot
situs slot online
link slot gacor
slot gacor hari ini
situs slot gacor
slot online gacor
slot gacor