Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
انتشار پھیلانے والوں کی حوصلہ شکنی کی ضرورت ہے, شازیہ مری | زرائع نیوز

انتشار پھیلانے والوں کی حوصلہ شکنی کی ضرورت ہے, شازیہ مری

کراچی :وفاقی وزیر اور ترجمان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز شازیہ مری کا کہنا ہے کہ افسوس میڈیا کی ساری توجہ جی ٹی روڈ پر لگے ہوئے تماشے پر ہے، ملک میں انتشار پھیلانے والوں کی حوصلہ شکنی کی ضرورت ہے- اپنے بیان میں شازیہ مری نے کہا کہ آصف علی زرداری کی ترجیح ملک کا استحکام اور جمہوریت کی بقا ہے۔

شازیہ مری نے کہا کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے ملک کے خارجہ امور کو درست سمت دے دی ہے، انہوں نے ملک کا کھویا ہوا وقار بحال کیا ہے, بلاول بھٹو زرداری کی پہلی ترجیح سیلاب متاثرین کی بحالی ہے، آج ہر طرف وزیراعظم بلاول کے نعرے گونج رہے ہیں۔