ریاض: سعودی عرب اور روس نے اوپیک پلس کے فیصلے کی پھر تائیدکی ہے۔سعودی عرب میں اونٹوں کی ریس کیلئے انعامی رقم 5 ارب 95 کروڑ روپے مقررکردی گئی۔
سعودی پہلی خاتون اسکائی ڈائیور نے 15 ہزار فٹ بلندی سے چھلانگ لگائی ،فضا میں قومی پرچم بھی لہرایا،سعودی عرب کے مختلف علاقوں سے کینسرمیں کےمرض سے صحت یاب ہونے والے 26 افراد کے ایک گروپ نے شاہ عبدالعزیز دالعزیز کمپلیکس برائےکسوہ کعبہ کا دورہ کیا،خادم حرمین شریفین کی سرپرستی میں شاہ فیصل ایوارڈ کی تقریب پیر کو ریاض میں منعقد ہو گی۔
سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے ریاض میں روسی نائب وزیراعظم اور مشترکہ کمیٹی میں روسی فریق کے سربراہ الیگزینڈر نوواک سے ملاقات کی۔ الیگزینڈر نوواک ان دنوں سعودی عرب کے دورہ پر ہیں۔
دونوں رہنمائوں کی بات چیت میں مشترکہ کمیٹی کے اگلے اجلاس کی تیاری موضوع سخن رہی۔ مشترکہ کمیٹی کے کام کے فریم ورک کے اندر رہ کر سعودی عرب اور روس کے تعلقات کو فروغ دینے پر بھی گفتگو کی گئی۔
میڈیارپورٹس کے مطابق انہوں نے تیل کی عالمی منڈی کے حالات اور مارکیٹ میں استحکام اور توازن برقرار رکھنے کے لیے اوپیک پلس گروپ کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا ۔
انہوں نے گزشتہ اکتوبر میں اوپیک پلس کی جانب سے پیداوار میں 2023 تک کے آخر تک یومیہ دو ملین بیرل کمی کے فیصلے کے لیے دونوں ملکوں کے عزم کا اظہار بھی کیا۔ دونوں رہنماں نے عالمی منڈی کے استحکام اور توازن کو بڑھانے کے لیے اوپیک پلس گروپ کے فریم ورک کے اندر رہ کر آپسی تعاون کو جاری رکھنے پر بھی زور دیا۔
دریں اثنا سعودی عرب کے الاولی صحرا میں اونٹ ریس کا انعقاد کیا گیا جس پر اربوں روپے کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ریس کی انعامی رقم 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالرزیعنی 5 ارب95کروڑ پاکستانی روپے سے زائد ہے۔خطے کی سب سے بڑی انعامی رقم والی ریس میں دنیا بھر سے اونٹوں کے مالکان حصہ لے رہے ہیں۔مزید برآں اونٹ ریس میں ثقافتی تقریبات کے علاوہ خطے کی تاریخ اور ورثے کیلئے نمائش کا بھی اہتمام کیاگیا ہے۔
علاوہ ازیں سعودی پہلی خاتون سکائی ڈائیور نے نئی تاریخ رقم کردی، رازان العجمی نے کویت میں 15 ہزار فٹ کی بلندی سے چھلانگ لگا کر فضا میں قومی پرچم بھی لہرایا، سعودی عرب کی پہلی خاتون سکائی ڈائیور رازان العجمی نے اپنے ملک کیلئے نیا اعزاز حاصل کرلیا، انہوں نے کویت میں اسکائی ڈائیونگ کا شاندار مظاہرہ کیا۔
رازن العجمی نے 15 ہزار فٹ کی بلندی پر چھوٹے طیارے سے چھلانگ لگائی اور ہوا کے دوش پر سعودی عرب کا قومی پرچم بھی لہرایا۔ٹوئٹر پر جاری ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رازان طیارے سے کودنے سے قبل کافی پرجوش نظر آرہی ہیں۔
