Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پا کستان کو چین سے مزید 50 کروڑ ڈالر ز مل گئے،اسحٰق ڈار نے تصدیق کردی | زرائع نیوز

پا کستان کو چین سے مزید 50 کروڑ ڈالر ز مل گئے،اسحٰق ڈار نے تصدیق کردی

اسلام آباد : وزیر خزانہ اسحٰق ڈار نے خوشخبر ی سنائی ہے کہ پا کستان کو چین سے مزید 50 کروڑ ڈالر موصول ہوگئے۔

سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے انہوں نے چین سے 50 کروڑ ڈالر موصول ہونے کی تصدیق کی۔

انہوں نے کہا کہ چین سے ملنے والی رقم سے زرمبادلہ ذخائر میں بہتری آئے گی اور یہ رقم چین کے بینک آئی سی بی سی سے دوسری قسط کےطور پر موصول ہوئی۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھاکہ چین کے بینک سے مزید 30 کروڑ ڈالر قرض کیلئے پیشرفت جاری ہے اور چینی بینک آئی سی بی سی سے مجموعی طورپرپاکستان کو ایک ارب 30 کروڑ ڈالر قرض ملنا ہے۔