Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے شرح سود مزید 2 فیصد بڑھنے کا امکان | زرائع نیوز

آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے شرح سود مزید 2 فیصد بڑھنے کا امکان

کراچی : پاکستان کے پیشگی اقدامات سے آئی ایم ایف تاحال مطمئن نہ ہوسکا جس کے بعد شرح سود مزید بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے شرح سود 4 فیصد تک بڑھانے کا مطالبہ کیا تھا تاہم پاکستان نے ایک ہی مرتبہ 4 فیصد اضافے سے انکار کیا تھا۔پاکستان نے 2 قسطوں میں شرح سود مہنگائی کےحساب سے متعین کرنےکی یقین دہانی کرائی تھی۔

آئی ایم ایف نے نشاندہی کی تھی کہ پاکستان میں شرح سود مہنگائی کے حساب سے کم ہے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے شرح سود میں کم از کم 2فیصد اضافے کے لئے دباؤ ڈالا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسٹیٹ بینک شیڈول سے قبل ہی 4 اپریل کو مانیٹری پالیسی کمیٹی کا اجلاس بلائے گا جس میں شرح سود کا جائزہ لیا جائے گا۔آئی ایم ایف قرض پروگرام بحال کرنے کیلئے شرح سود مزید 2 فیصد بڑھنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف سے 4 مرتبہ ایم ای ایف پی پر اتفاق کیا ہے۔