کراچی :گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ لاہور میں ایک سیاسی جماعت تماشہ لگا کر بیٹھی ہوئی ہے، وہ یہ چاہتے ہیں کہ دنیا میں پاکستان کی بدنامی کی جائے۔
کراچی میں مزارِ قائد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں۔انہوں نے کہا کہ ایسے اداروں کا بھی خیال نہیں رکھا جا رہا جو اس ملک کی سالمیت دیکھ رہے ہیں، عمران خان کا ایجنڈا اس ملک کی فوج اور اسٹیبلشمنٹ کو کمزور کرنا ہے۔
گورنر سندھ کا کہنا ہے کہ ان شاء اللّٰہ ہم مل کر آگے بڑھیں گے، معیشت میں عدم استحکام ہے، ہمیں ملک کی چاروں اکائیوں کو مضبوط کرنا ہے، 75 سال ہو گئے ہیں ہم عقیدت کے ساتھ اس دن کو مناتے ہیں۔
