Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
کل شب آسمان پرکیا نظر آنے والا ہے؟ ماہرین نے بتا دیا |

کل شب آسمان پرکیا نظر آنے والا ہے؟ ماہرین نے بتا دیا

کراچی : ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ منگل کی شام غروب آفتاب کےبعد پانچ سیارے ایک ساتھ نظر آئیں گے۔ماہرین فلکیات کے مطابق، عطارد، زہرہ، مریخ، مشتری اور یورینس چاند کے نیچے گولائی میں نظر آئیں گے۔

تمام سیارے آسمان پر’موتیوں کےہار‘ کی طرح دکھائی دیں گے اور جمعےکو غروب آفتاب کے بعد ان پانچ سیاروں کا نظارہ زیادہ واضح ہوگا جسے آئندہ دو ہفتےتک دیکھا جاسکےگا۔ سیاروں کے ایک ساتھ نظر آنےکا منظر ہر چند سال بعد ہوتا ہے۔

ماہرین نے مزید بتایا کہ زیادہ ترسیاروں کو عام آنکھ سے دیکھنا ممکن ہوگا تاہم کچھ سیارے دوربین کے بغیر دکھائی نہیں دیں گے۔