شہزادہ سلمان اور چین کے صدر شی جن پنگ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

ریاض : سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور چین کے صدر شی جن پنگ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے۔

منگل کو ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب اور چین کے تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔

دونوں رہنماؤں نے سعودی عرب اور چین کے درمیان شراکت کاری کے پہلوؤں اور مختلف شعبوں میں مشترکہ تعاون بڑھانے پر بھی بات چیت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: