کراچی میں القدس ریلی 23 رمضان کو نکالنے کا فیصلہ

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (آئی ایس او) نے ہر سال کی طرح امسال القدس ریلی 23 رمضان کو نکالنے کا اعلان کردیا۔

اعلامیے کے مطابق آئی ایس او کراچی ڈویژن کی جانب سے مرکزی آزادی قبلہ اول ریلی 23 رمضان المبارک سہہ پہر 3 بجے نمائش تا تبت سینٹر نکالی جائے گی،ریلی میں سیاسی، سماجی وتمام مسالک و مذاہب کے علماء و پیشوا حضرات کو مدعو کیا جائے گا۔

آئی ایس او کے جنرل سیکرٹری کراچی ڈویژن سروش زیدی نے المصطفیٰ ہاؤس کراچی میں جاری یونٹ صدور اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج اسرائیل اندرونی بحران کا شکار ہے اور تباہی کے دہانے پر کھڑا ہے، انشاء اللہ وہ دن دور نہیں جب مظلوم فلسطینیوں کی تحریک کامیاب ہوگی اور قبل اول بیت المقدس صہیونی قبضے سے آزاد ہوگا۔

سروش زیدی کا کہنا تھا کہ یوم القدس مظلومین جہاں کی حمایت اور مستکبرین عالم کیخلاف صدائے احتجاج بلند کرنے کا دن ہے،مسلمانان عالم امام خمینی کے فرمان پر عمل کرتے ہوئے رمضان المبارک کے آخری جمعہ یعنی جمعتہ الوداع کو یوم القدس کے عنوان سے مناتے ہیں ،انشاءاللہ اس سال بھی یوم القدس بھرپور جوش و جزبہ سے منایا جائے گا۔اجلاس میں شہر بھر کے یونٹ صدور نے شرکت کی۔


نوٹ: آپ اپنی خبریں، پریس ہمیں ای میل zaraye.news@gmail.com پر ارسال کرسکتے ہیں، علاوہ ازیں آپ ہمیں اپنی تحاریر / آرٹیکل اور بلاگز / تحاریر / کہانیاں اور مختصر کہانیاں بھی ای میل کرسکتے ہیں۔ آپ کی بھیجی گئی ای میل کو جگہ دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: