کراچی : سحر و افطارکے اوقات میں گیس غائب ، شہری بے زار ہوگئے !

کراچی: مختلف علاقوں میں سحر و افطارکے وقت گیس پریشرمیں کمی کے باعث صارفین گیس سے محروم ہوگئی ہے۔

صارفین کا کہنا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کا مقامی عملہ جان بوجھ کرگیس بند کرکے گیس پریشرکا بہانہ کرتا ہے۔

کورنگی،ملیر،گلستان جوہر،کیماڑی سمیت کئی علاقوں میں گیس لوڈشیڈنگ کا نیا سلسلہ شروع کیا گیا ہے ۔

سحروافطارمیں گیس بند کی جارہی ہے جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے سحروافطارمیں گیس بند نہ کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔