Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سپلا کا امتحانات آؤٹ سورس کرنے کے معاملے پر عدالت جانے کا اعلان | زرائع نیوز

سپلا کا امتحانات آؤٹ سورس کرنے کے معاملے پر عدالت جانے کا اعلان

کراچی : سندھ پروفیسر لیکچرارز ایسوسی ایشن نے امتحانات آؤٹ سورس کرنے اور ای مارکنگ کیخلاف عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا۔

سندھ پروفیسر لیکچرار ایسوسی ایشن کے وفد نے ای مارکنگ کے معاملے پر چیئرمین انٹرمیڈیٹ بورڈ سے ملاقات کی۔ جمعرات کے روز سپلا کے وفد نے انٹرمیڈیٹ بورڈ کے چیئرمین سے پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ وفد میں مرکزی صدر پروفیسر منور عباس مرکزی سوشل کلچرل اینڈاکیڈمک سیکرٹری پروفیسر رسول قاضی،کراچی ریجن کی خاتون نائب صدر پروفیسر شبانہ افضل, ضلع کیماڑی کے نائب صدر پروفیسر سید جنید علی اور پروفیسر اسد امین شامل تھے۔

ملاقات میں سپلا کے مرکزی صدر نے واضح کیا کہ ہم جددت کے خلاف نہیں اور نہ ہی ای مارکنگ کے عمل کے خلاف ہیں، ہمارا بنیادی اختلاف سندھ کے آٹھوں تعلیمی بورڈز کو آؤٹ سورس کرنے پر ہے۔

وفد نے واضح کیا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں کیا جا رہا ہے جب امتحانات میں چند ہفتے ہی باقی رہ گئے ہیں۔ اس عمل سے بچوں کا مستقبل داؤ پر لگنے کا خطرہ محسوس ہو رہا ہے۔

سپلا نے مطالبہ کیا کہ آئندہ ہفتے باقی اساتذہ تنظیموں کے ساتھ مل کر سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے۔

سپلا کے وفد نے چیئر مین بورڈ کی توجہ فیل ہونے والے امیدواران کے مسئلے کی جانب دلائی اور چیئرمین بورڈ نے واضح اعلان کیا کہ وہ تمام  فیل طلبہ جنہوں نے پرانی کتاب سے پرچے دیے تھے ان کے پرچے بھی اسی پرانی کتاب سے ہی لیے جائیں گے۔


نوٹ: آپ اپنی خبریں، پریس ہمیں ای میل zaraye.news@gmail.com پر ارسال کرسکتے ہیں، علاوہ ازیں آپ ہمیں اپنی تحاریر / آرٹیکل اور بلاگز / تحاریر / کہانیاں اور مختصر کہانیاں بھی ہمیں ای میل کرسکتے ہیں۔