تخت کراچی کس کا ہوگا؟ اپنا میئر لانے کے لئے پی پی اور جماعت اسلامی متحرک

کراچی : مئیرکراچی لانے کے لیے سرگرم پیپلزپارٹی اورجماعت اسلامی میں سے تخت کراچی کس کا ہوگا ؟ بلدیاتی الیکشن کے وکٹری اسٹینڈ پرتیسرے نمبرپرموجود تحریک انصاف کنگ میکر پوزیشن پر آگئی ہے۔

کراچی سمیت سندھ کے 24 اضلاع میں ضمنی الیکشن کے بعد بلدیاتی الیکشن کا عمل پورا ہوگیاہے، کراچی سے پیپلز پارٹی کو 98 یوسیز میں کامیابی کے بعد پہلی پوزیشن،جماعت اسلامی جو 86 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبراورتحریک انصاف 41 نشستوں کے ساتھ تیسرے نمبرپرہے۔پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں میئر کی سیٹ کے لیے سیاسی جوڑ توڑ اور مذاکرات کا فائنل راؤنڈ شروع ہوچکاہے۔

پیپلز پارٹی اور جماعت اسلامی، دونوں ہی اس وقت تک میئر شپ سے پیچھے ہٹنے کے لیے تیارنہیں ہیں اب جماعت اسلامی کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ وہ پیپلز پارٹی سے ہاتھ ملائے گی یا پھر تحریک انصاف کوویلکم کرے گی۔ پارٹی پوزیشن کے بعد بلدیاتی الیکشن کے وکٹری اسٹینڈ پرتیسرے نمبرپرموجود تحریک انصاف کنگ میکر پوزیشن پرآگئی ہے۔

میئر کراچی کےلیے 124 ووٹوں کی سادہ اکثریت درکارہے۔صدرپی ٹی آئی کراچی آفتاب صدیقی کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی سمیت جسے بھی حمایت چاہیے وہ رابطہ کرسکتی ہے،میئر کراچی کے معاملے پر پیپلز پارٹی کے سوا تمام سیاسی جماعتوں کےلیے دروازے کھلے رکھنے کا فیصلہ کیا ہےجس جماعت کو بھی ہماری حمایت حاصل ہوگی وہ مئیر کراچی بنانے کی پوزیشن میں ہوگی۔علاوہ ازیں بلدیاتی ضمنی الیکشن کے بعد کراچی سے پیپلز پارٹی کو 49، جماعت اسلامی کو 42 جبکہ تحریک انصاف کو 20 مخصوص نشستیں ملنے کا امکان ہے۔

پیپلز پارٹی کو 98 یوسیز میں کامیابی کے بعد کراچی سے خواتین کی 32، نوجوان، مزدور، اقلیت کی پانچ پانچ جب کہ معذور اور خواجہ سرا کوٹے پر ایک ایک نشست ملنے کا امکان ہے اور 86 نشستوں کے ساتھ دوسرے نمبر پرموجود جماعت اسلامی کو خواتین کوٹے پر 28، نوجوان، مزدور اور اقلیت کی چار چار اور معذور و خواجہ سرا کوٹے پر ایک ایک مخصوص نشست ملے گی اور41 نشستوں پرتحریک انصاف کو 2 مخصوص نشستیں مل سکتی ہیں۔

مسلم لیگ ن کراچی سے سات نشستوں پرکامیابی سمیٹی ہے اور اسے ان نشستوں کی بنیاد پر خواتین کی دو مخصوص نشستیں ملنے کا امکان ہے۔

google.co.id
royal188
royal 188
slot online
rtp slot
https://royal188-akun.shop
royal188
royal 188
slot online
slot online
situs slot
situs slot online
link slot gacor
slot gacor hari ini
situs slot gacor
slot online gacor
slot gacor