عمران کے فوجی افسر پر الزامات، آئی ایس پی آر کا ردعمل آگیا

راولپنڈی : عمران خان کی جانب سے حاضر سروس فوجی افسر پر الزامات لگائے جانے کے بعد پاک فوج کا رد عمل بھی سامنے آگیا۔

زرائع کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق متعلقہ سیاستدان سے کہتے ہیں کہ وہ جھوٹے الزامات لگانا بند کریؒں اور جھوٹے الزامات لگانے کے بجائے قانونی راستہ اختیار کریں ۔

انہوں نے کہا کہ چئیر مین پی ٹی آئی نے بغیر ثبوت کے بے بنیاد الزامات عائد کیے جو کہ قابل مذمت اور نا قابل قبول ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ادارہ واضح طور پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات پر عمران خان کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا حق رکھتا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: