Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
عوامی مسائل پر بولتا رہوں گا, گورنر سندھ |

عوامی مسائل پر بولتا رہوں گا, گورنر سندھ

کراچی : گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا گیس کی جاری شدید لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے کہنا ہے کہ بڑے سپلائرز کہہ رہے ہیں کہ گیس موجود ہے، ہم دے سکتے ہیں۔گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سحری کے وقت کھارادر پہنچے تھے۔
اس موقع پر انہوں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ سچی بات ہے کہ شہر میں کوئی کچھ نہیں کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ گیس اور اسٹریٹ کرائم پر بیان دینے پر لوگ مجھ پر تنقید کرتے ہیں، تاہم میں ہر اس چیز پر بیان دوں گا جس سے لوگوں کو حق نہیں مل رہا ہے۔
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو میں یہ بھی کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ اس صوبے اور شہر کے لوگوں کا کاروبار چلے۔
وہ سحری میں نمائش بھی پہنچے جہاں انہوں نے جے ڈی سی کی عوامی سحری میں موجود نابینا شخص محمد ابراہیم کو پلاٹ کا تحفہ بھی دیا۔گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے وہاں موجود لوگوں کو افطار پر گورنر ہاؤس آنے کی دعوت بھی دی۔