Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سندھ کے شہری علاقوں کو 40 سال سے کم گنا جا رہا ہے, خالد مقبول | زرائع نیوز

سندھ کے شہری علاقوں کو 40 سال سے کم گنا جا رہا ہے, خالد مقبول

کراچی : متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ 1970 کے بعد جتنی مردم شماریاں ہوئیں ان میں سندھ کے شہری علاقوں کی آبادی کو کم دکھایا جا رہا ہے۔

کراچی میں افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک کو اگر کوئی بچا سکتا ہے تو وہ کراچی ہے۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پورے ملک کو کوئی ٹیکس دے رہا ہے تو وہ کراچی کے حقیقی باشندے ہیں۔ ایک بار پھر اس شہر کے خلاف سازش کی بو آ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے وقت سے پہلے مردم شماری کروانے کےلیے حکومتوں پر دباؤ ڈالا اور کامیاب ہوئے۔ اگر کسی کو نہیں گنا جا رہا تو آپ متعلقہ ادارے یا بہادر آباد آفس کو بتائیں۔ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ہم لسٹیں بنا کر ادارہ شماریات اور حکومت کے حوالے کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ ہمیں درست گن لیں اس سے پہلے کہ الٹی گنتی شروع ہوجائے۔