سازشیں کرنے والی پی ٹی آئی کا اپنا وزیراعظم گھر چلا گیا،ناصر شاہ

کراچی: صوبائی وزیر سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہاہے کہ پی ٹی آئی ہمارا وزیراعظم گھر بھیجنے کی سازشیں کررہی تھی اُن کا اپنا وزیراعظم گھر چلا گیا۔

منگل کو سوشل میڈیا پرایک بیان میں صوبائی وزیر نےکہا کہ کشمیر بیچنے والے کو پہلے دس اپریل کو مرکز سے اور اب گیارہ اپریل کو کشمیر سے بھی فارغ کردیا گیا ۔انہوں نے کہا کہ یہ ہے جمہوریت کا انتقام۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: