کراچی : صوبائی وزیر خوراک مکیش کمار چاولہ نے سوشل میڈیا پر وائرل گندم کی فی کلوگرام قیمت 3000 روپے کے نوٹیفکیشن کو جعلی قرار دیا ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا پر وائرل نوٹیفکیشن جعلی ہے ،کاشتکار اور کسان جعلی نوٹیفکیشن پر کان نہ دھریں ، سندھ حکومت نے رواں سیزن کے لئے گندم کی قیمت 4 ہزار روپے فی من مقرر کی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ یہ فیصلہ کاشتکاروں کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے لیا گیا ہے ، کاشتکاروں کی حوصلہ افزائی کے لیے گندم کی قیمتوں میں اضافہ کیا تاکہ زیادہ سے زیادہ گندم اگا سکیں۔

