Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
راجن پور میں آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک |

راجن پور میں آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک

لاہور: پنجاب کے ضلع راجن پور میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے ایک انٹیلی جنس آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 2دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کی شناخت الیاس اور عرفان اللہ کے ناموں سے ہوئی ہے جو خفیہ ادارے پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی اطلاع کی موجودگی پر جب چھاپہ مارا تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی اور دو گروہوں میں سی ٹی ڈی اہلکاروں پر فائرنگ کرتے رہے۔

ترجمان نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں دو دہشت گرد اپنے ہی دیگر دہشت گرد ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے جبکہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے دھماکہ خیز مواد، ڈیٹونیٹر ، پرائمہ کوڈ اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ تین دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے ہیں جن کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشن جاری ہے۔