Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
شاہ رخ کو "لنگی ڈانس"کی منظوری کیلئے 3 ہفتے لگے، ہنی سنگھ کا انکشاف |

شاہ رخ کو “لنگی ڈانس”کی منظوری کیلئے 3 ہفتے لگے، ہنی سنگھ کا انکشاف

ممبئی :بھارتی معروف ریپر ہنی سنگھ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ” بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو مشہور گانا “لنگی ڈانس”پسند نہیں تھا”۔

زرائع کے مطابق معروف ریپر ہنی سنگھ کا کہنا تھا کہ” لنگی ڈانس” گانےکو سپر سٹار شاہ رخ خان نے منظوری کیلئے 3 ہفتے لیے ، منظوری کے بعد یہ گانافلم کا سپر ہٹ گانا ثابت ہوا”۔

یادر ہے کہ “لنگی ڈانس”گانے کو 2013 کی فلم “چنائے ایکسپریس” میں فلمایا گیا تھا۔

ریلیز کے ساتھ ہی گانے نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کیے تھے۔

ہنی سنگھ کے مطابق انہوں نے اس گانے کو 30 منٹ میں کمپوز کرکے فلم پروڈیوسروں کو بھیج دیا لیکن گانے کو فلم میں شامل کرنے کیلئے شاہ رخ خان کی اجازت چاہئے تھی اور انہوں نے اس کی منظوری کیلئے تین ہفتے لئے۔

کنگ خان کے التواء کے باوجود گانے کو فلم میں جگہ مل گئی۔

اور وہ فلم کا کامیاب ترین گانا بن گیا اور شاہ رخ کے مداحوں نے اس گانے کو بہت زیادہ پسند کیا۔