برسلز : جنوبی کوریا کے معروف پاپ بینڈ ’ایسٹرو‘ کے رکن ’مون بن‘ 25 سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔
کورین میڈیا کے مطابق 25 سالہ مون بن گزشتہ شب اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائے گئے تاہم اُن کی موت کی وجہ ابھی تک سامنے نہیں آسکی ہے لیکن پولیس کو ایسا لگتا ہے کہ گلوکار کی موت کی وجہ خودکشی ہے جس کا معلوم پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے بعد ہوجائے گا۔
کورین پاپ بینڈ ’ایسٹرو‘ کی میوزک لیبل کمپنی نے بھی سوشل میڈیا پر گلوکار کی موت کی تصدیق کردی ہے۔ 25 سالہ مون بن گلوکاری، اداکاری، ڈانسنگ اور ماڈلنگ کے شعبے سے وابستہ تھے۔
