Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
اسنیپ چیٹ نے کون سی ٹیکنالوجی ٹول متعارف کرادی ؟ جانیئے ! | زرائع نیوز

اسنیپ چیٹ نے کون سی ٹیکنالوجی ٹول متعارف کرادی ؟ جانیئے !

برسلز : دنیا کی مقبول ترین شارٹ ویڈیو سٹریمنگ ایپ سنیپ چیٹ میں چیٹ جی پی ٹی پر مبنی آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی ٹول متعارف کرا دیا۔

رپورٹ کے مطابق مائی اے آئی نامی چیٹ بوٹ کچھ عرصے پہلے سنیپ چیٹ پلس میں متعارف کرایا گیا تھاجو ماہانہ فیس ادا کرنے والوں کے لئے دستیاب سروس ہے، مگر آئندہ چند ہفتوں کے اندر یہ نیا ٹول سنیپ چیٹ کے تمام صارفین کو دستیاب ہوگا۔

اس بات کا اعلان سنیپ چیٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایوان اسپیگل نے کیا, یہ نیا اے آئی ٹول سنیپ چیٹ بنیادی طور پر باتیں کرنے والا ساتھی ہے جو صارفین کو اے آر لینسز تجویز کرے گا اور مختلف تصاویر پر ردعمل ظاہر کرے گا۔

یہ ٹول ایک بٹ موجی اواتار کی شکل میں صارفین کو نظر آئے گا اور کسی انسان کی طرح بات چیت کرے گا۔

بتایا گیا ہے کہ مائی اے آئی سنیپ چیٹ کے میپ فیچر کے مقامات کیلئے بھی تجاویز فراہم کرے گا۔

اسنیپ چیٹ کی جانب سے پہلا جنریٹیو اے آئی فلٹر بھی متعارف کرایا ہے جسے کاسمک لینس کا نام دیا گیا ہے۔

(مانیٹرنگ ڈیسک/نیٹ نیوز)