Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
ایس سی او اجلاس میں شرکت کیلئےوزیر خارجہ آج بھارت جائیں گے | زرائع نیوز

ایس سی او اجلاس میں شرکت کیلئےوزیر خارجہ آج بھارت جائیں گے

اسلام آباد : وزیرخارجہ بلاول بھٹو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے آج بھارت روانہ ہونگے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق بھارت کی میزبانی میں گووامیں شنگھائی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ اجلاس میں وزیرخارجہ بلاول بھٹوپاکستانی وفدکی قیادت کرینگے۔

بلاول بھٹوبھارتی ہم منصب سبرامینیم جے شنکرکی دعوت پراجلاس میں شرکت کرینگے۔ترجمان کے مطابق پاکستان کی اجلاس میں شرکت شنگھائی تعاون تنظیم چارٹرسے وابستگی کامظہرہے۔

دوسری جانب پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھارتی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے رابطہ کیا اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے طیارے کے گووا جانے کیلئے فضائی روٹ مانگ لیا۔

ذرائع کے مطابق وزیرخارجہ بلاول بھٹو کے طیارے کو گووا کیلئے فضائی روٹ دے دیا گیا ہے، وزیرخارجہ بلاول بھٹو جمعرات کی صبح 11 بجےخصوصی طیارے سے بھارت روانہ ہونگے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے انتظامات مکمل کرلیے، بلاول بھٹو کے دورہ بھارت میں وفد بھی ہمراہ ہوگا، بلاول بھٹو خصوصی طیارےسےکراچی سے بھارتی شہر گووا جائیں گے۔